تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم شوگر ملز کا فارنسک آڈٹ شروع

چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کیلیے کمیشن وزیر اعظم نے قائم کیا، 9 ٹیمیں مصروف عمل، 40 دنوں میں کام مکمل ہو گا


Shahbaz Rana April 05, 2020
چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کیلیے کمیشن وزیر اعظم نے قائم کیا، 9 ٹیمیں مصروف عمل، 40 دنوں میں کام مکمل ہو گا۔ فوٹو:فائل

چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کیلیے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا ہے، یہ کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی اپنا کام شروع کر چکا ہے۔

انکوائری کمیشن کی 9 ٹیمیں بحران سے فائدہ اٹھانے والی شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کر رہی ہیں ان میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل ہیں ۔کمیشن اپنا کام 40 دنوں میں مکمل کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔