قومی ائیرلائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان

فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا، پالپا


ویب ڈیسک April 05, 2020
فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا، پالپا فوٹو:فائل

پالپا کی جانب سے جہاز اڑانے سے روکنے کے باعث قومی ائیرلائن پی آئی اے کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے۔

پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے پائلٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا لہذا پالپا اپنے ممبران کی سیفٹی پر کوئی لاپرواہی نہیں کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم کریو کر کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے، پی آئی اے کریو کی سفیٹی پر انتظامیہ سمجھوتا نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |