آٹا چینی بحران رپورٹ میں سلمان شہباز کاذکربھی ہے فردوس عاشق

گندم چینی رپورٹ میں جس جس کی نشاندہی ہوگی اس کیخلاف کارروائی ہوگی، معاون خصوصی


ویب ڈیسک April 05, 2020
گندم چینی رپورٹ میں جس جس کی نشاندہی ہوگی اس کیخلاف کارروائی ہوگی، معاون خصوصی

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں کیونکہ اس میں ان کے بیٹ؁س لمان شہباز کاذکربھی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےقوم سےوعدہ کیاتھاکہ دو نہیں ایک پاکستان بناؤں گا، آٹے،چینی بحران کی انکوائری رپورٹ کومنظرعام پرلاکروزیراعظم نےاپناوعدہ پوراکیا، گندم چینی رپورٹ میں جس جس کی نشاندہی ہے اس کیخلاف کارروائی ہوگی، تمام ذمے داران کوقانون کےکٹہرے میں لانےکافیصلہ کیاگیاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رپورٹ میں سلمان شہبازکو1ارب 40کروڑروپےسبسڈی دینےکاذکربھی ہے، شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں، دیکھتےہیں شہبازشریف سزادینےکیلئے کب اپنےبیٹےکوبلاتےہیں، رپورٹ میں شریف گروپ کی بدمعاشی بےنقاب ہوگئی ہے، چینی کی برآمدپرشریف خاندان نے 22ارب روپےکی سبسڈی لی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ اس رپورٹ نے30 سال کےجاری کھیل کاپردہ چاک کردیاہے اور دوچیزیں واضح ہوگئیں، جوچینی برآمدہوئی اس سےطاقتور اوربااثر لوگوں نےفائدہ اٹھایا،چینی ،آٹےکامصنوعی بحران پیداکرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاگیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےخوداحتسابی کاعمل اپنی جماعت سےشروع کیاہے، انکوائری میں سامنےآنیوالےشواہدپرفرانزک کیلئے25اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں پرکڑی نظررکھی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں