طاہرالقادری کا کرپشن اور مہنگائی کیخلاف ریلیوں کا اعلان

29 دسمبر لاہور، 5 جنوری راولپنڈی، 12 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالی جائیگی


Staff Reporter/Numainda Express December 02, 2013
29 دسمبر لاہور، 5 جنوری راولپنڈی، 12 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالی جائیگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپشن، ہوشربا مہنگائی کیخلاف 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا۔

29 دسمبر کو لاہور،5 جنوری کو راولپنڈی، 12جنوری کو کراچی اور 19جنوری کو پشاور میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈرون مار گرائے جائیں، کوئی اور نہیں پاکستان کا قومی مفاد اہم ترین ہے، پاکستان ڈرون گرانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔



وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ڈھائی کروڑ تک کی سرمایہ کاری کے پیکیج کو پارلیمنٹیرینز نے 50 ارب روپے تک یا ان لمیٹڈ کروا لیا ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا، پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا ڈاکا کبھی نہیں پڑا۔ انھوں نے کہا کہ کسی سے جنگ نہیں لڑنا چاہتے لیکن وطن کی خودمختاری پر سمجھوتہ ہرگز نہیں ہو سکتا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ملکی خودمختاری، استحکام اور غریب عوام کو لٹیروں سے نجات دلانے کیلیے جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی، جس سے انقلاب آئیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔