پاکستانی سفارتخانے نے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے ہیلپ لائن قائم کردی

بھارت میں مقیم پاکستانی شہری رہنمائی کیلئے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں


آصف محمود April 05, 2020
بھارت میں مقیم پاکستانی شہری رہنمائی کیلئے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں . فوٹو : فائل

پاکستانی سفارتخانے نے بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ، اٹاری سرحد بھی بند ہے، ایسی صورتحال میں جو پاکستانی اس وقت بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہیں اور واپس پاکستان نہیں جاسکتے وہ کسی بھی پریشانی کی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر 00918130950519 پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ای میل ایڈریس [email protected] اور [email protected] بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو اس وقت ممبئی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں انہوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ متعدد بار بھارت آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اب کورونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ گھروں سے بھی نکل سکتے ہیں، ان کی طرح درجنوں پاکستانی ممبئی، دہلی سمیت مختلف شہروں میں قیام کیے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کررکھا ہے، اس وقت درجنوں پاکستانی اور بھارتی شہری اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے ایک دوسرے ملک میں موجود ہیں اور بارڈربند ہونے کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں