کراچی ایکسپوکے قرنطینہ مرکز میں آج سے مریض داخل ہوں گے

محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت جاری

 قرنطینہ مرکز میں تمام ضروری آلات موجود ہیں، ڈاکٹر مجاہد فوکل پرسن مقرر

صوبائی محکمہ صحت حکومت سندھ نے اتوار کو اپنے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ کورونا کی علامات اور کورونا پازٹیو آنے والے مریضوں کو ایکسپو سینٹر میں قائم کیے جانے والے فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں آج پیر 6 اپریل سے منتقل اور داخل کیا جائے۔


محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرسکندرمیمن چیف ٹیکنیکل آفیسر کے دستخط سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں یہ ہدایت کراچی کے تمام اسپتالوں کے سربراہان کو جاری کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر کے سربراہ بریگیڈیئرمحمد شہزاد سعید نے حکومت سندھ کو درخواست کی تھی کہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر مکمل کرلیا گیا ہے اور سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

لہذا پیر 6 اپریل سے سینٹر میں مریضوں کو ریفر کردیا جائے۔ سینٹر میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز سمیت دیگر جان بچانے کے ضروری طبی الات کی سہولت بھی میسر ہے۔ آئسو لیشن سینٹر کا فوکل پرسن ڈاکٹرمجاہدکومقرر کیا گیا ہے ۔
Load Next Story