کورونا نے امیرغریب ممالک کو ایک صف میں کھڑا کردیا
وبا کے خلاف جنگ جیت کر نوع انسان پہلے سے زیادہ ہمدرد اورملنسار ہوگی
کورونا وائرس نے نہ صرف دنیا کا معاشی،معاشرتی جغرافیہ تبدیل کردیا ہے بلکہ انتظامی ڈھانچوں کو بھی بے بس بنا دیا ہے۔
اس تناظر میں ترقی یافتہ، ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک ایک پیج پر آگئے ہیں۔پہلی ،دوسری اور تیسری دنیا کے تصور نے جہاں انسانی رویوں اور قدروں کو تقسیم کررکھا تھا،کالے اور گورے کی صنف نے بیزار کر رکھا تھا آج کورونا وائرس کے باعث سب ایک صف میں کھڑے ہیں، اس حوالے سے دنیا کی کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں انسانی یقینی جیت کے بعد دنیا بھر میں ایک نئی نسل ابھر کر سامنے آئے گی جو پہلے سے زیادہ ہمدرد اورملن سار ثابت ہوگی۔
دنیا کے 196ممالک کی آبادی 7 ارب 40کروڑ اور33لاکھ ہے۔جس کا 89 فیصد ترقی پذیر اور11فیصد ترقی یافتہ کہلاتا ہے۔جبکہ دنیا کے مالی، انتظامی حوالے سے10طاقت ور ترین ممالک ہیں جن میں امریکا،روس،چین،جرمنی، برطانیہ، فرانس، جاپان، اسرائیل ، سعودی عرب اور جنوبی کوریا شامل ہیں تاہم کورونا وائرس کے آگے تمام نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ، دنیا کے تمام ممالک،انسانوں،کو ایک پیج پر اکٹھا کردیا ہے اور پوری دنیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے احتیاطی تدابیر یکساں بنیادوں پر اختیار کی گئی ہیں۔