پنجاب حکومت کا تمام اسکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم

تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک April 06, 2020
کسی اسکول کو عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عثمان بزدار فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 1،493 ہے، 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جب کہ651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔ تمام مثبت کیسز کے عزیر و اقارت کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |