پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے

مسافروں نے ایک وڈیوپیغام میں حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

ایک اور خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے رات کو بغداد کیلئے پرواز بھرے گا: فوٹو: فائل

پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے۔ پی آئی اے کی خصوصی پروازپی کے 9813 دوپہر2 بجے 148 ہم وطنوں کوواپس لے کے پہنچے گی۔


دوسری جانب ایک اورخصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولانے کیلئے رات کوبغداد کیلئے پروازبھرے گا۔ عراق میں پھنسے 161 پاکستانی خصوصی پروازپی کے 9814 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ اس متعلق مسافروں نے ایک وڈیوپیغام میں حکومت اورپی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

حکام کے مطابق تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور نتیجہ آنے تک 24 گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے دو ہفتے سے پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے۔
Load Next Story