مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں کی خود کشی

مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث 2017 سے اب تک 449 اہلکاروں نے خود کشی کی ہے


ویب ڈیسک April 06, 2020
خود کشی کے واقعات ضلع باندی پور اور ضلع سامبا کے فوجی اڈوں میں پیش آئے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے الگ الگ واقعات میں سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں کے خود کشی کے واقعات اضلاع باندی پور اور سامبا میں پیش آئے جہاں دو اہلکاروں نے سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔

خود کشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پور کے فوجی اڈے میں پیش آیا جہاں ستیندر کمار نامی اہلکار نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اہلکار نے موقع پر ہی دم تور دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکاروں کی خود کشی

دوسری جانب ضلع سامبا میں بارڈر روڈ فوجی اڈے میں تعینات 40 سالہ اہلکار مکھن لال نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 449 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی فوجی کی ساتھی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد خود کشی

واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں