چینی بحران کے حقائق قوم کے سامنے لانا ضروری ہے شاہد خاقان عباسی

ملزکے مالکان کابینہ کی میزپربیٹھتے ہیں اور قمیت میں اضافے اورسبسڈی سے دوگروپ مستفید ہوئے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک April 06, 2020
حکومت نے چینی پر جو سبسڈی دی اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا، شاہد خاقان عباسی: فوٹو: فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چینی بحران کے حقائق قوم کے سامنے لانا ضروری ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا ملک میں جاری چینی بحران سے متعلق کہنا ہے کہ چینی بحران رپورٹ حکومت نے جاری نہیں کی بلکہ بحران کی رپورٹ میڈیا پر لیک ہوئی۔ لوگ پوچھ رہے ہیں چینی میں 40 فیصد اضافہ کیسے ہوا، قوم کے سامنے حقائق لانا ضروری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملزکے مالکان کابینہ کی میزپربیٹھتے ہیں، قمیت میں اضافے اور سبسڈی سے دوگروپ مستفید ہوئے، ایک اسکیم کے تحت کرپشن کی گئی، ایکسپورٹ کا مقصد ملزمالکان کو فائدہ پہنچانا تھا۔ چینی کی قلت پرایکسپورٹ جاری رکھنے کا جواب کسی کے پاس نہیں، چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے پرحکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت کس نے دی، معلوم کریں گے، رمضان میں چینی کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، (ن) لیگ کے دورمیں چینی پرسبسڈی دی گئی جو وقت کی ضرورت تھی، 2018 میں چینی 55 روپے فی کلوفروخت ہورہی تھی اورفروری 2020 میں 80 روپے فی کلوپرچینی چلی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 3 ارب کی سبسڈی صرف پنجاب میں دی گئی، حکومت نے چینی پر جو سبسڈی دی اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا، ہمارے دورے حکومت میں صوبائی حکومتوں کوسبسڈی بارے محدود کیا گیا، آج جوعوام کے وسائل پرڈاکہ ڈالا گیا اس کی وجوہات کچھ اورہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |