عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ
فی تولہ سونا 96 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا اضافے سے 82 ہزار 820 روپے کا ہوگیا
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالراور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سے 96 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پیر کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کے اضافے کے بعد 1640 ڈالر پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی طور پر سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد بھی 96 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 82 ہزار 820 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے برعکس چاندی کی فی تولہ قیمت 950 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ بند ہے۔