ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گر گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.50 روپے اور قیمت فروخت 166.50 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک April 06, 2020
امریکی ڈالر22 پیسے اضافے سے 166.98 روپے کی سطح پر پہنچ گیا. فوٹو : فائل

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22 پیسے اضافے کے ساتھ 166.98روپے تک پہنچ گیا۔

ایکسپریس کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر22 پیسے اضافے سے 166.98 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.50 روپے اور قیمت فروخت 166.50 روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید177روپے اور قیمت فروخت 179روپے ہوگئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 200 روپے اور قیمت فروخت 202روپے جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 42 روپے اور قیمت فروخت 42.40 روپے ہوگئی۔

یو اے ای درہم کی قیمت خرید 43.50 روپے اور قیمت فروخت 44 روپے اور چینی یو آن کی قیمت خرید 21.40روپے اور قیمت فروخت 22.40روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔