اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

سوئی سدرن کے لئے 1.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی نادرن کے لئے 1.81 ڈالر کی کمی کی گئی ہے


ویب ڈیسک April 06, 2020
اوگرا نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہےاور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اپریل کے مہینے میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، مارچ میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں