بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی مدت میں21 اپریل تک توسیع

صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک April 06, 2020
صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو:فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبے میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت میں 21 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور صوبے کے ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی اور ینگ ڈاکٹرز کے دیگر مطا لبات پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرکے اسے 21 اپریل تک بڑھایا جائے گا، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے منفی اثرات کے تناظر میں مختلف صوبائی ٹیکسوں پر چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی، 30 جون 2020ء تک تعمیرات، ٹرانسپورٹ کے لیے سلیز ٹیکس، 30 جون 2020ء تک ہوٹل کے شعبوں پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز کی چھوٹ کی منظوری دی گئی جب کہ معدنی پیداوار پر رائلٹی رینٹ اور فیس میں اضافے کے نوٹی فکیشن اور بلوچستان الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی کی معطلی کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں