عوام کورونا سے متعلق دھوکے بازوں کی فون کالز سے ہوشیار رہیں اسٹیٹ بینک

دھوکے باز عناصر خود کو سرکاری اہل کار یا بینکوں کا نمائندہ بن کر کال کررہے ہیں، اسٹیٹ بینک


Business Reporter April 06, 2020
دھوکا باز عناصر خود کو سرکاری اہلکار یا بینکوں کا نمائندہ بن کر کال کررہے ہیں (فوٹو : انٹرنیٹ)

اسٹیٹ بینک نے کورونا کی وبا کے دوران جعلی فون کالز کے ذریعے دھوکا دہی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے صارفین کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دھوکے باز عناصر خود کو سرکاری اہل کار یا بینکوں کا نمائندہ بن کر کال کررہے ہیں، کورونا کی وبا کے نام پر اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اکاؤنٹس،پے منٹ کارڈز اور پن کوڈز سمیت ذاتی معلومات پوچھیں جارہی ہیں، عوام اور بینک صارفین اپنی ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی کو نہ دیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک یا کوئی سرکاری ادارہ بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے معلومات جمع نہیں کررہا اور اس قسم کی معلومات کبھی بھی براہ راست صارفین سے معلوم نہیں کی جاتیں، صارفین دھوکے باز عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایسی کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یا بذریعہ ای میل اسٹیٹ بینک کو ارسال کی جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو بینکاری خدمات کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے، بینک صارفین بینکوں سے متعلق شکایات سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ سے ناکافی اقدامات سے بھی مطلع کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک ہیلپ لائن نمبر :

021-111-727-273

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں