کورونا کٹس کیلیے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا رہائی سے انکار
ینگ ڈاکٹرز کو کل دوپہر کو ہی رہا کر دیا تھا تاہم وہ اپنی مرضی سے تھانوں میں موجود ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت
KARACHI:
کورونا وائرس حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے رات تھانے میں گزاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تھانوں میں ہی رہیں گے، حکومتی کمیٹی نے کل رات رابطہ کیا تھا تاہم کمیٹی کو پہلے تحقیقات کرنی چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ نے کیوں تشدد کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں احتجاج کرنیوالوں پر پولیس تشدد
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کو کل دوپہر کو ہی رہا کر دیا تھا، ڈاکٹرز اپنی مرضی سے تھانوں میں موجود ہیں، ڈاکٹرز سے گزارش ہے تھانہ چھوڑ کر گھر جائیں، ڈاکٹرز کو مزید اضافی کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لہذا ڈاکٹرز کو اب اپنا احتجاج رضا کارانہ طور پر ختم کرنا چاہیے۔