آٹا چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ فیصلوں پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا


ویب ڈیسک April 07, 2020
وزیراعظم عمران خان نے حالیہ فیصلوں پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات ایف آئی اے سے لے کر نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال، ملکی معاملات، آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور جہانگیر ترین میں خلیج پیدا ہو گئی، پارٹی بھی لاتعلق

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ فیصلوں پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا، 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں