ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 16790 پر پہنچ گیا

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ڈالر اب تک 9 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔


ویب ڈیسک April 07, 2020
ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ڈالر اب تک 9 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

لاہور: امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 167.90 روپے کا ہوگیا جس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں میں 9سو ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا اور 167 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 900 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ڈالر اب تک 9 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں پاکستانی کرنسی9ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گھریلو قرضوں اور اسٹاک مارکیٹوں سے قلیل مدتی سرمایہ کاری نکالنے سے روپے کی قدر میں گراوٹ آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں