کورونا وبا کے پیش نظرفیٹف نے پاکستان کو دی گئی مہلت بڑھا دی

سفارشات پر عمل درآمد کے لیے پہلے جون 2020 تک کا وقت دیا گیا تھا


Irshad Ansari April 07, 2020
پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے متعلق فیصلہ رواں برس اکتوبر میں ہوگا۔ فوٹو، انٹر نیٹ

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے سفارشات پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کو دی گئی مہلت میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فیٹف نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو دی گئی مہلت میں اکتوبر 2020 تک اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل فیٹف سفارشات پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو جون 2020 تک کا وقت دیا گیا تھا تاہم کرونا وائرس کے باعث معاشی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مقررہ وقت بڑھایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیٹف کی شرائط پرعمل: ایف ایم یو کو خودمختاری دینے کا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اکتوبر تک سفارشات پر عملدرآمد کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا جس کے تناظر میں اکتوبر میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں