دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب
کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے اسپتالوں میں علیحدہ وارڈزبنائے جائیں، اجلاس سے خطاب
LONDON:
وزیراعلی پنجاب نے دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وباسے متعلق ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے لئے روزانہ 3100مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روزمیں مزید آٹھ لیبز فعال ہونے سے یہ تعداد5 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
وزیر اعلی نے اجلاس میں وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے اسپتالوں میں علیحدہ وارڈزبنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
دوسری جانب حکومت نےصوبے میں لاک ڈاؤن کی 14 اپریل تک توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ صوبائی دارالحکومت میں تمام چھوٹےبڑے کاروباری مراکزبدستور بندرہے۔ کریانہ سٹورز،اشیائےضروریہ،سبزی اورپھلوں کی دکانیں شام پانچ بجے جبکہ دودھ دہی کے پوائنٹس رات آٹھ بجے تک کھلے رہے۔