ملک بھرمیں شب برأت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی

مساجد میں اجتماعات پرپابندی ہوگی


مساجد میں اجتماع پرپابندی،گھروں میں نوافل ادا ،توبہ استغفارکی جائے،راغب نعیمی

ملک بھرمیں آج شب برات عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی تاہم مساجد میں اجتماعات پرپابندی ہوگی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتایا کہ شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی نوافل ادا کریں اورتوبہ واستغفارکی جائے۔دوسری طرف پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کی طرف سے آن لائن عبادت شروع کردی گئی ہے۔ کیتھڈرل چرچ لاہور میں مسیحی برادری کے مقدس روزوں کے دوران فیس بک کے ذریعے آن لائن دعائیہ تقریب منعقد کی جاتی ہے کیتھڈرل چرچ لاہورکے ڈین پادری شاہد معراج نے بتایا کہ ہمیں اپنی اوراس قوم کی صحت سلامتی عزیز ہے۔

اسی وجہ سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا جمعہ کو گڈفرائیڈے اوراتوار کو ایسٹر پر آن لائن ہی دعائیہ تقریب ہوگی ،گرجا گھروں میں تقریبات کا انعقاد نہیں ہوگا۔ سکھ رہنما سرداربشن سنگھ کہتے ہیں موجودہ حالات میں گورودواروں میں جانا مشکل ہوچکا ہے ہماری کوشش ہے کہ گورودواروں میں کسی قسم کا اجتماع نہ ہو، انہوں نے کہا سکھ برادری اپنے گھروں میں بیٹھ کر گولڈن ٹمپل امرتسر اور جنم استھان ننکانہ صاحب میں صبح اورشام کو ہونیوالی کیرتن آن لائن سنتے ہیں اورارداس میں شریک ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں