ہمارے شہری بھی شامی حکومت کیخلاف برسرپیکار ہیں امریکا

القاعدہ ان شہریوں کو انتہا پسند بناسکتی ہے، وطن واپسی پرسلامتی کیلیے خطرہ بن جائینگے


INP December 02, 2013
القاعدہ ان شہریوں کو انتہا پسند بناسکتی ہے، وطن واپسی پرسلامتی کیلیے خطرہ بن جائینگے. فوٹو: فائل

امریکا نے انکشاف کیاہے کہ شام میں کئی امریکی شہری بشار الاسد حکومت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ وطن واپسی پریہ شہری سیکیورٹی کیلیے خطرہ بن سکتے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق شام میں لڑنے والے شہریوں کی صحیح تعدادمعلوم نہیں تاہم ان کی تعداددرجنوں میں ہوسکتی ہے۔



محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ القاعدہ ارکان انہیں انتہا پسند بناسکتے ہیں اوروطن واپسی پریہ شہری امریکا کی سلامتی کیلیے خطرہ بن سکتے ہیں۔امریکا کے علاوہ برطانیہ اوریورپ سے بھی شام میں لڑائی کیلیے جانے والوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،برطانیہ نے خانہ جنگی میں اپنے 3شہریوں کی موت کی بھی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |