امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے دی
ڈونلڈ ٹرمپ اس سال فروری میں بھی عالمی ادارہ صحت کےلیے امریکی فنڈنگ نصف کرنے کا خیال ظاہر کرچکے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر ''غور'' کریں گے۔ قبل ازیں اس سال فروری میں بھی وہ عالمی ادارہ صحت کو امریکی فنڈنگ نصف کرنے کا خیال ظاہر کرچکے ہیں۔
اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ''چین کی جانب داری'' کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ وہاں اس وبا سے تقریباً 13 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ٹرمپ اس سے پہلے بھی ناول کورونا وائرس کو ''چائنا وائرس'' کہہ کر چین اور عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرچکے ہیں۔