جوز بٹلر کی ورلڈکپ شرٹ 65 ہزار سے زیادہ پاونڈز میں نیلام

بٹلر اس شرٹ سے ملنے والی رقم کورونا وائرس کے لیے فنڈ میں دیں گے

بٹلر اس شرٹ سے ملنے والی رقم کورونا وائرس کے لیے فنڈ میں دیں گے

ISLAMABAD:
انگلینڈ کے جوز بٹلر کی یادگاری ورلڈکپ شرٹ 65 ہزار سے زیادہ پاونڈز میں نیلام ہوگئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹلر اس شرٹ سے ملنے والی رقم کورونا وائرس کے لیے فنڈ میں دیں گے تاکہ اس رقم سے انگلینڈ میں میڈیکل کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ جوز بٹلر نے یہ شرٹ پہن کر فائنل کھیلا اور انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بٹلر کی اس شرٹ کے لیے 82 لوگوں نے بولی لگائی اور سب سے زیادہ 65 ہزار ایک سو پاونڈز کی بولی دینے والے کو یہ شرٹ نیلام کی گئی۔ جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ یہ شرٹ ان کے لیے بہت اہم ہے لیکن جس مقصد کے لیے اس کو نیلام کیا گیا وہ سب سے خاص ہے۔
Load Next Story