بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک کشمیری نوجوان شہید

ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

نوجوان کو ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران قابض فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مار کر ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں کی خود کشی


قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا جب کہ ایک گھر کو تباہ کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

دوسری جانب اہل علاقہ نے بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع کی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا، احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جس کا عالمی قوتیں نوٹس لیں۔
Load Next Story