سندھ میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی عائد نوٹی فکیشن جاری

قبرستانوں میں جانے اور وہاں جمع ہونے پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک April 08, 2020
قبرستانوں میں جانے اور وہاں جمع ہونے پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ

سندھ حکومت نے وضاحتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس ، ڈی آئی جیز اور کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شب برات کے موقع پر ہر طرح کے اجتماع پر پابندی ہے، مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں، شہری اپنے گھروں پر نماز ادا کریں، مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لئے حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، اس کے علاوہ قبرستانوں میں جانے اور وہاں جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں