ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کو 4 کروڑ 40 ڈالر دینے کی منظوری
مجموعی رقم میں سے 4 کروڑ ڈالر اے ڈی بی کی ٹیکنیکل اسسٹنس اسپیشل فنڈز میں سے دئیے جائیں گے، اعلامیہ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت دیگرترقی پذیر ممالک کے لیے 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت دیگرترقی پذیر ممالک کیلیے 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجموعی رقم میں سے 4 کروڑ ڈالر اے ڈی بی کی ٹیکنیکل اسسٹنس اسپیشل فنڈز میں سے دئیے جائیں گے، جب کہ 20 لاکھ ڈالر چین کی علاقائی تخفیف غربت و علاقائی تعاون فنڈ سے اور 20 لاکھ ڈالر کوریا، ایشیاء اینڈ نالج پارٹنر فنڈ سے دئیے جائیں گے۔