وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
عمران خان کو کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔
عمران خان کوئٹہ میں ایک روزہ دورے کے دوران گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ انھیں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دیگراہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔