لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے راشن تقسیم

ایک ہفتہ سیل رہنے سے کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی


ویب ڈیسک April 09, 2020
ایک ہفتہ سیل رہنے سے کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) نورالامین کے مطابق کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر لکی مروت کے علاقوں ممہ خیل اور لنڈاحمد خیل کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا، ایک ہفتہ سیل رہنے سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن علاقوں کے گھروں تک راشن پہنچا دیا۔

امداد کے پیکیج میں کھانے پینے کی اشیاء اور حفاظتی سامان شامل ہے، تقسیم کے عمل کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنور الامین اور جماعت اسلامی کے امیر عزیزاللہ خان نے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |