کورونا وائرس علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت

ڈریپ نے کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے، ترجمان وزارتِ صحت


ویب ڈیسک April 09, 2020
ڈریپ نے کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے، ترجمان وزارتِ صحت۔ فوٹو : فائل

MAKRAN: ڈریپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈریپ نے کلورو کوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے۔

ڈریپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹایزر بنانے اور پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹیلیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |