حریم شاہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی

حریم شاہ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک April 09, 2020
کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ حریم شاہ کا ڈونلڈ ٹڑمپ سے سوال فوٹوفائل

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی۔

مختلف سیاسی وزرا کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی متنازع سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا''ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟''

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246891357052043264

تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے۔



اشنا شاہ نامی خاتون نے حریم شاہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پاکستان کا نام نہ لیں۔



واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے اور اگر رمضانوں میں عمرے پرپابندی برقرار رہی تو وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ضرور کریں گی اور لوگوں کو صحیح اسلام سکھائیں گی۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246370273475153920

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔