کورونا وائرس اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 5 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

فنڈز سے طبی سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، اے ڈی بی


ویب ڈیسک April 09, 2020
فنڈز سے طبی سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، اے ڈی بی فوٹو:فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری دیدی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ سے کورونا کیلئے مختص کی گئی ہے۔

اے ڈی بی نے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اس فنڈز سے اسپتالوں ، تشخیصی لیبارٹریوں ، طبی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے طبی سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، فنڈز حکومت پاکستان کی درخواست پر جاری کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔