کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا وزیراعلیٰ سندھ

کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک April 09, 2020
کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا، مراد علی شاہ

SHANGHAI: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا ظاہر ہوا ہے، ضلع سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا، اس کے پورے خاندان بشمول ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی میں تصدیق ہوئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں، راشن اور امداد کے ساتھ کورونا وائرس گھر نہ لے جائیں، امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک خبر پھیلی ہوئی ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں جو بالکل بے بنیاد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔