پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 7 دسمبر کو ہوگا الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کو انتخابی شیڈول کے اجرا کے لیے خط لکھ دیا

شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابات میں تاخیر کے ذمہ دار صوبے ہوں گے، ذرائع الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 7 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 7 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شیڈول کے اجرا کے لئے الیکشن کمیشن نے صوبوں کو خط بھی لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابات میں تاخیر کے ذمہ دار صوبے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 5 دسمبر تک حلقہ بندیاں سمیت تمام کام مکمل کرکے وہ کمیشن کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 نومبر کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنا تھا تاہم حلقہ بندیوں کے کام اور دیگر قانونی تقاضے مکمل نہ کئے جانے کے باعث شیڈول کا اعلان موخر کردیا تھا۔
Load Next Story