بکی سے رابطہ پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد کردیا
جرم ثابت ہونے پر عمر اکمل ک 6 ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 17 مارچ کو عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا تھا جس کے مطابق کرکٹر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل سے بکی نے رابطہ کیا جس کی انہوں نے اطلاع نہیں دی۔
کرکٹر نے نے الزامات کو چیلنج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے کیس کی سماعت کی لیکن درخواست نہیں کی، کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اب ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان کریں گے۔
کوڈ کے آرٹیکل 4.8.1 کے تحت چیئر مین ڈسپلنری پینل جرم کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائیں گے، کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر عمر اکمل ک 6 ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔