سابق آئی جی موٹروے ظفرعباس لک کو وزیراعظم نوازشریف کی خوشامد مہنگی پڑ گئی

وزیراعظم کے لئے اشتہار پر خرچ کئے گئے 10 لاکھ روپے ریٹائرمنٹ کے وقت ان کو ملنے والی رقم سے وصول کئے جائیں گے


ویب ڈیسک December 02, 2013
ظفر عباس لک نے آئی موٹر ویز کی حیثیت سے ادارے کے خرچے پر اخبارات میں مبارکباد کے اشتہارات شائع کرائے تھے، فوٹو: فائل

وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر اس وقت کے آئی جی موٹر ویز ظفر عباس لک کی جانب سے مبارکباد کا اشتہار شائع کرانے پر ان کی تنزلی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے سابق آئی جی موٹر ویز ظفر عباس لک کی گریڈ 21 سے 20 پر تنزلی کردی ہے اس کے علاوہ ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم سے مبارکباد کےاشتہار پر خرچ کئے گئے 10 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے عہدہ سنبھالنے پر ظفر عباس لک نے آئی موٹر ویز کی حیثیت سے ادارے کے خرچے پر اخبارات میں مبارکباد کے اشتہارات شائع کرائے تھے، جس پر وزیر اعظم نے انہیں عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف انظباطی کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں