ُحکومتِ پنجاب نے مزید 2 لاکھ افراد کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

چند روز قبل 1 لاکھ 70 ہزار مستحق افراد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے تھے


Staff Reporter April 09, 2020
9 ہزار فی کس کے اعتبار سے مستحقین میں زکوہ فنڈ سے امداد تقسیم کی جائے گی۔ فوٹو، فائل

پنجاب حکومت نے زکوۃ فنڈز سے مزید 2 لاکھ مستحق افراد کو امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مستحق افراد کو 9 ہزار روپے فی کس امدادی رقم کی فراہمی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چند روز قبل 1 لاکھ 70 ہزار مستحق افراد میں 1 ارب 50 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے تھے تاہم اب وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر مزید 2 لاکھ مستحقین میں فی کس 9 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

ایکسپریس کے مطابق محکمہ زکوۃ وعشر کے پاس ایسے مستحق افرادکا کا ڈیٹا پہلے سے ہی موجود ہے اور آئندہ ایک دو روز میں اس امداد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ محکمہ زکوۃ نے اس حوالے سے اپنا ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف سرکاری شعبوں میں کورونا وائرس سے بچاوکی حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں۔ سوشل ویفیئرکی طرف سے اولڈایج ہوم، دارالسکون اورچمن میں بھی حفاظتی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |