وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کورونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے

وہ عراق سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور تین ہفتوں سے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے


Staff Reporter/ April 09, 2020
وہ عراق سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور تین ہفتوں سے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے (فوٹو : فائل)

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی علی شاہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی اور سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے ایم ڈی مہدی علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

وہ عراق سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور تین ہفتوں سے علالت کے سبب آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، ان کی عمر 55 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلی ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہدی علی شاہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے تھے تاہم ان کے گردے فیل ہوگئے جب کہ انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق تھا۔

واضح رہے کہ مہدی علی شاہ سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، وہ صوبے کے کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |