کورونا NIBD میں صحت یاب مریضوں سے پلازما لینے کی تیاریاں مکمل

4 مشینیں نصب، پیر سے پلازماحاصل کرنے کا عمل شروع کردیا جائیگا، ڈاکٹرطاہرشمسی


Tufail Ahmed April 10, 2020
4 مشینیں نصب، پیر سے پلازماحاصل کرنے کا عمل شروع کردیا جائیگا، ڈاکٹرطاہرشمسی

LONDON: پاکستان میں پہلی بار passive immunization تیکنیک کی منظوری کے بعدنیشنل انسٹیٹیوٹ اف بلڈڈیزیز نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے مریضوں سے پلازما حاصل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

این آئی بی ڈی انتظامیہ نے پلازما دینے والے کورونا سے صحت یاب ہونیوالے ڈونرز کیلیے ہیلپ لائن نمبر 03332976390جاری کردیا ہے۔ این آئی بی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کہتے ہیں کہ پیر سے اسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونیوالے افراد سے پلازما حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایک مریض کو 4 سے6 گھنٹے میں پلازما لگا دیا جائے گا اور کورونا سے صحتیاب ہونے والا ایک ڈونر ہر 2 ہفتے کے بعد اپنا پلازما دے کر ایک انسانی جان بچا سکتا ہے۔ این آئی بی ڈی نے اسپتال میں پلازما نکالنے کے لیے چار مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔

اور یومیہ 40 افراد سے پلازما لینے کی استعداد موجود ہیں۔کورونا سے متاثرہ مریض میں پلازما داخل کرنے کے 48 گھنٹوں میں بہتری آنا شروع ہو جائیگی اور متاثر ہونے والے مریضوں میں وائرس 6دن کے اندر ختم ہو جائے گا۔کورونا وائرس سے صحت یاب مریض سے پلازما نکالنے پر 40 سے 50 ہزار کے اخراجات ہوتے ہیں لیکن این آئی بی ڈی پلازما نکالنے کے کوئی چارجز وصول نہیں کریگا، ڈاکٹر طاہر شمسی نے پلازما نکالنے کیلیے کراچی سمیت ملک بھر میں ڈاکٹروں کی تربیت شروع کر دی ہے جس کا دورانیہ تین ہفتے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں