اوگرا کرپشن کیس توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع

چیرمین نیب چوہدری قمر زمان کی رخصت کے باعث عبوری ریفرنس عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، نیب


ویب ڈیسک December 02, 2013
چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کی رخصت کے باعث عبوری ریفرنس عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا، نیب فوٹو: آئی این پی/فائل

احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 16 دسمبر تک جیل بھجوا دیا۔

اسلام آباد میں اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیرصادق کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا، سماعت شروع ہوئی تو نیب کے ایڈیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین نیب چوہدری قمر زمان کی رخصت کے باعث عبوری ریفرنس عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا اس لیے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے نیب کی درخواست پر عبوری ریفرینس کے لئے 14روز کی مہلت دے دی جب کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 دسمبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جب کہ 22 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران توقیر صادق نے اپنی 3 سال کی سزا کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا تھا نیب نے عدالت سے جھوٹ اور غلط بیانی کرکے انہیں سزا دلوائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں