سعودی شاہی خاندان کے ’’درجنوں افراد‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار نیویارک ٹائمز

شاہی خاندان کےلیے مخصوص اسپتال میں 500 وی آئی پی مریضوں کے بستر بھی تیار کرنا شروع کردیئے گئے ہیں


ویب ڈیسک April 10, 2020
شاہی خاندان کےلیے مخصوص اسپتال میں 500 وی آئی پی مریضوں کے بستر بھی تیار کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ''درجنوں'' افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے جن میں اہم سرکاری عہدیداران اور گورنر صاحبان تک شامل ہیں۔

اخبار نے اپنے نمائندگان ڈیوڈ کرک پیٹرک اور بین ہوبارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ''شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل'' کے سینئر ڈاکٹروں کے نام ایک ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ ''تمام ملک سے وی آئی پی مریضوں کےلیے تیار رہیں۔''

اس ہدایت نامے کے فوراً بعد ہی 500 سے زیادہ بستروں کو ''وی آئی پی مریضوں'' کےلیے تیار کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسپتال کا ایک بڑا حصہ صرف شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاج معالجے کےلیے مخصوص ہے۔

8 اپریل کے روز نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر پر سعودی عرب کی حکومت نے اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |