کراچی پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں 7 اشتہاریوں سمیت 81 ملزمان گرفتار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے 72 جبکہ رینجرز نے 9 ملزمان کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔


ویب ڈیسک December 02, 2013
حراست میں لئے گئے ملزمان میں 7 اشتہاری بھی شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیں جاری ہیں جس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اشتہاریوں سمیت 81 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں، گینگ وار کے کارکنوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے چاکیواڑا، بغدادی، کلری اور کھڈا مارکیٹ سمیت لیاری کے مختلف علاقوں، لانڈھی، فیچرکالونی اور لیاقت آباد سے 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 7 اشتہاری بھی شامل ہیں جو پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب سچل رینجرز نے بھی شہر کے مختلف علاقوں سے 9 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بموں سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ملزمام کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں