کورونا وائرس سے بچاؤ کا مزید سامان چین سے پاکستان پہنچ گیا

طیارے کے 14 کریو ممبران کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل قرنطینہ کر دیا گیا


ویب ڈیسک April 10, 2020
حفاظتی سامان میں ماسک، کٹس ،وینٹی لیٹرز وغیرہ شامل فوٹو: فائل

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے خریدے گئے 7 ارب 90 کروڑ مالیت کے میڈیکل سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے این ڈی ایم اے کی جانب سے خریدے گئے سامان کی دوسری کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ سامان نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ 7 ارب 90 کروڑکی امدادی رقوم سے خریدا گیا۔

چین سے خریدے گئے 52 ٹن سامان کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جس میں 2000 ٹیسٹنگ کٹس، 50موبائل ایکسرے مشین،ایک لاکھ این 95 ماسکس، 5 لاکھ میڈیکل ماسکس، 10ہزار سرجیکل گاؤن شامل ہیں۔ دیگر سامان میں اسکریننگ کٹس، آئی سی یو وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں۔ جس کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کےذریعے چین سے پاکستان لایا جائے گا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے دیگر سامان کی خریداری بھی کی جا چکی ہے جو آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں