ویزے کی پابندی سے آزاد بارہ سنگھا بھارت سے بھاگ کر پاکستان آگیا

گزشتہ دنوں سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے بھی اسی نسل کا ایک ہرن پکڑا تھا جسے لاہور کے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 02, 2013
یہ سامبڑنسل کا بارہ سنگھا ہے اور پاکستان میں نہیں پایا جاتا، محکمہ وائلڈ لائف فوٹو؛ایکسپریس نیوز

بھارت سے بھاگ کرآنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا گو شہریوں نے پکڑ کر محکمہ وائلڈلائف کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب بھارت سے ایک نایاب نسل کا بارہ سنگھا بھاگ کرپاکستان آگیا جسے شہریوں نے ایک گھنٹے کی تگ ودو کے بعد پکڑلیا اورپولیس کی موجودگی میں اسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ اس موقع پروائلڈ لائف آفیسرصابرحسین کا کہنا تھا کہ یہ سامبڑنسل کا بارہ سنگھا ہے اورپاکستان میں نہیں پایا جاتا۔ دھان کی فصل کی کٹائی کے دوران خوراک کی تلاش میں اس نسل کے ہرن اکثر پاکستان آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ سنگھے کو فی الحال جانوروں کے اسپتال لے جایا جائے گا جہاں اس کے زخموں کا علاج ہوگا اور اس کے بعد اسے لاہورکے چڑیاگھرمیں بھجوادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے بھی اسی نسل کا ایک ہرن پکڑا تھا جسے لاہور کے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں