ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی
مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ
ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے جب کہ شیڈولڈ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔