چینی بحران جہانگیر ترین نے شوگر ملز کے آڈٹ کے طریقہ کار پر سوال اٹھادیئے

کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 شوگر ملوں کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں موجود تمام شوگر ملزکی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟ جہانگیرترین

کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کارکیا تھا، جہانگیرترین: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین نے کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے لیکن کمیشن کو بتانا ہوگا صرف 9 شوگر ملوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے کہا کہ مجھے میری ملزکے ہونے والے آڈٹ پرقطعاً کوئی اعتراض نہیں، نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اورنہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے تاہم شوگرانکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملزکے آڈٹ کا فیصلہ ہوا انہیں سامنے آکرجواب دینا ہوگا۔




جہانگیرترین نے کہا کہ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگرملزکی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کارکیا تھا۔

Load Next Story