مفتی اعظم کے فتوے پر سعودی عرب میں خاتون میت کا پوسٹ مارٹم مرد ڈاکٹر سے کرانے پر پابندی

جس طرح خاتون کی میت کو خواتین ہی غسل دیتی ہیں اسی طرح خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی خواتین کو ہی کرنا چاہیے,مفتی اعظم

مملکت میں کوئی بھی مرد ڈاکٹر کسی خاتون میت کا پوسٹ مارٹم نہ کرے،سعودی وزارت صحت کی ہدایت فوٹو: فائل

سعودی حکام نے مفتی اعظم کے فتوے کی روشنی میں ملک بھر کے تمام اسپتالوں میں کسی بھی خاتون میت کا لیڈی ڈاکٹر کے ذریعے ہی پوسٹ مارٹم کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


سعودی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے سعودی وزارت صحت کو لکھے خط میں کہا تھا کہ زندہ یا مردہ حالت میں کسی بھی مسلمان کے جسم کی حرمت یکساں رہتی ہے ۔ جس طرح کسی خاتون کی میت کو خواتین ہی غسل دیتی ہیں اسی طرح کسی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی صرف خواتین کو ہی کرنا چاہیے۔ وزارت صحت کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں کوئی مرد ڈاکٹر کسی خاتون میت کا پوسٹ مارٹم نہ کرے۔

سعودی وزارت صحت نے مفتی اعظم کے خط میں کی گئی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ملک بھر میں قائم وزارت صحت کے دفاتر اور اسپتالوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ ریاست میں کوئی بھی مرد ڈاکٹر کسی خاتون میت کا پوسٹ مارٹم نہ کرے اور اس ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے۔
Load Next Story