مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت  پر دباؤ ڈالا جائے شاہ محمود قریشی

پاکستان نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویز دی ہے،وزیر خارجہ

پاکستان نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویز دی ہے،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیرِخارجہ کھنگ کیوانگ وا کو فون کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا صورتحال اور اس کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔


پاکستان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون ضروری ہے جب کہ کورونا کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشاورتی سلسلے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر کورین حکومت کے شکرگزار ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویز بھی دی۔
Load Next Story