مرسیڈیز کار کے دلدادہ شخص کی گاڑی سمیت تدفین

72 سالہ بتیسو کو اپنی مرسیڈیز کار سے دلی لگاؤ تھا اور اسی کیساتھ دفن کرنے کی وصیت کی تھی


ویب ڈیسک April 10, 2020
72 سالہ بتیسو نے خود کو اپنی مرسیڈیز کے ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی تھی، فوٹو : ٹویٹر

جنوبی افریقا میں ایک شخص کو اس کی وصیت کے تحت ذاتی مرسیڈیز کار سمیت ہی قبر میں دفنا دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے 72 سالہ تزکیدی بتیسو نے اپنے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ انتقال کی صورت میں مجھے میری مرسیڈیز کی ڈرائیونگ سیٹ میں اس طرح بٹھانا جیسے میں کار چلا رہا ہوں اور پھر کار سمیت ہی مجھے دفن کردیا جائے۔

Tdafin in car 1

وصیت کے چند ماہ بعد ہی 72 سالہ بتیسو طبی موت مر گئے جس پر اہل خانہ نے وصیت پر عمل کرتے ہوئے لاش کو روزمرہ کا لباس پہنا کر کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا اور ایک ہاتھ اسٹیرنگ جب کہ دوسرا ہاتھ گیئر پر رکھا اور سیٹ بیلٹ بھی باندھی تاکہ ایسا محسوس ہو جیسے بتیسو کار چلا رہے ہیں۔

Tdafin in car 2

بتیسو کو کار کے اندر بٹھانے کے بعد کار کو ایک چادر میں اس طرح ڈھانپ دیا گیا جیسے میت کو کفن پہنایا جاتا ہے اور ایک بڑے اور گہرے گڑھے میں کار کو دفنادیا گیا اور اس کے بعد باقی کی رسومات علاقائی طور پر ادا کی گئیں۔

Tdafin in car 3

لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ بیتسو کو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز میں بہت زیادہ دلچسپی تھی اور وہ اکثر اپنی مرسیڈیز کار کے ساتھ ہی دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں